ہراسگی کیخلاف میٹرو بسز ،سٹیشنز پر آگاہی سٹیکرز چسپاں

ہراسگی کیخلاف میٹرو بسز ،سٹیشنز  پر آگاہی سٹیکرز چسپاں

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ برائے تحفظ حقوق خواتین بمقام کار (فوسپاہ) نے عام شہریوں میں ہراسگی کے خلاف قانونی حقوق کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ایک اہم سرگرمی کا آغاز کیا ہے۔

مہم کے تحت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ملتان کی میٹرو بس سروس کی بسوں اور سٹیشنز پر آگاہی سٹیکرز نصب کیے گئے ہیں۔ میٹرو بس میں سٹیکرز اس لیے لگائے گئے کیونکہ یہ روزانہ لاکھوں شہریوں کا ذریعہ سفر ہے ۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں عام آدمی تک یہ پیغام آسان اور مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں