مولانا عبدالستار خان نیازی کی 25ویں برسی 2مئی کو منائی جائے گی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما جمعیت علما پاکستان کے سربراہ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کی۔۔۔
25ویں برسی 2مئی کو عقیدت واحترام سے منائی جائے گی مولانا عبدالستار خان نیازی یکم اکتوبر 1915 کو میانوالی ضلع کے ایک معزز نیازی خاندان میں پیدا ہوئے ،1936 میں عملی سیاست کاآغاز کیا ،جمعیت علما پاکستان کے جنرل سیکر ٹری منتخب ہوئے وہ 1988 سے 1990 تک رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر لوکل گورنمنٹ و مذہبی اموررہے ،1995 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ۔