مہنگائی کم ،غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ،جہانگیر شاہ سعیدی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ سید جہانگیر شاہ سعیدی نے کہا ہے کہ مزدور وں کا دن منانے کے۔۔۔
ساتھ ان کے مسائل حل کرنے سمیت معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں حکومت مہنگائی پر قابو پانے سمیت عام اور غریب ومتوسط طبقات کو ریلیف دینے کے لئے عملی کرداراداکرے۔ آج محنت کش ہی نہیں سفید پوس طبقہ کے لئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ مئی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔