سندھ حکومت کا روٹ پرمٹس، وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا روٹ پرمٹس، وہیکل  فٹنس سرٹیفکیٹس ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا حکم

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم اور ۔۔۔

فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں تمام روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے لئے 30جون 2026 آخری تاریخ مقرر کردی ہے ۔ اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے لئے 30 جون 2026 آخری تاریخ مقرر کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، دستاویزات کی تصدیق کو آسان اور محفوظ بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ ریگولیٹری نظام کو مکمل طور پر خودکار اور ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں