او جی ڈی سی ایل کو 9ماہ میں 300.127ارب کی خالص آمدن
اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31مارچ 2026کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے۔۔۔
مالی نتائج کا اعلان کردیااور فی شیئر 3.25 روپے (32.50فیصد) کا تیسرا عبوری نقد منافع دینے کی منظوری دی، جو کمپنی کی تاریخ میں تیسری سہ ماہی کا سب سے زیادہ منافع ہے ۔ نو ماہ کے دوران مجموعی عبوری منافع 11.00 روپے فی شیئر تک پہنچ گیا ہے ،جو کمپنی کی تاریخ کا ریکارڈ ہے ۔ او جی ڈی سی نے 300.127 ارب روپے کی خالص آمدن اور 115.263 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا، جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدن 26.80 روپے رہی۔