کمال فن ایوارڈ2024کے لیے معروف ادیب عطاء الحق قاسمی منتخب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے اہل قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کمال فن ایوارڈ2024کے لیے۔۔۔
معروف ادیب عطاء الحق قاسمی کو منتخب کیا گیا ہے ،اس کااعلان ڈاکٹر نجیبہ عارف صدر نشین ، اکادمی ادبیات نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا ۔‘‘کمالِ فن ایوارڈ ’’ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے ۔جس کی رقم/- 1,000,000 ( دس لاکھ روپے ) ہے ۔2024کے ‘‘کمال فن ایوارڈ ’’کا فیصلہ پاکستان کے معتبر اورمستند اہل دانش پر مشتمل منصفین کے پینل نے کیا ۔جس میں کشور ناہید،ڈاکٹر انعام الحق جاوید،محمد اظہار الحق،محمود شام،اصغرندیم سید،شعیب بن عزیز، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر ،محمد حفیظ خان ،یاسمین حمید، محمد حمید شاہد، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، ڈاکٹر شیر مہرانی،ڈاکٹر بیزن بلوچ، احمد حسین مجاہد اور فریدہ حفیظ شامل تھے ۔