ریلوے پریم یونین نے انتظامیہ کو 6نکاتی مطالبات پیش کر دیئے

 ریلوے پریم یونین نے انتظامیہ کو 6نکاتی مطالبات پیش کر دیئے

مہنگائی میں 35فیصد اضافہ ہوا ،ہماری تنخواہیں 5سال سے نہیں بڑھیں ،وقاص احمد

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) یکم مئی کے حوالے سے ریلوے پریم یونین نے ریلوے انتظامیہ کو 6 نکالتی مطالبات پیش کردیئے ، مرکزی صدر پاکستان ریلوے پریم یونین وقاص احمد نے کہاہے کہ یکم مئی محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ۔ پاکستان ریلوے کے 67ہزار مزدور اور افسران وہ گمنام ہیرو ہیں جن کی محنت سے یہ ملک چلتا ہے ۔ مہنگائی 35فیصد بڑھ گئی مگر ریلوے مزدور کی تنخواہ 5 سال سے وہیں کھڑی ہے ۔آج گریڈ 4 کا ملازم 32 ہزار تنخواہ لیتا ہے جبکہ ایک فیملی کا ماہانہ خرچ 60 ہزار سے کم نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ فوری طور پر تمام ریلوے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 50فیصد اضافہ کیا جائے ، ریلوے خسارے کا بہانہ نہ بنے۔ - جب 11 ٹرینیں آؤٹ سورس کر کے اربوں بچائے جا سکتے ہیں تو مزدور کو اس کا حق کیوں نہیں جان کی حفاظت پہلی ترجیح ہر مزدور کو ہیلمٹ، سیفٹی شوز، جیکٹ لازمی دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں