پسندکی شادی نہ ہونے پر 1 نوجوان کی خودکشی،2کی کوشش ناکام
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ کے مختلف علاقوں میں دو نوجوانوں کی مبینہ طور پر زہر خوانی سے خودکشی کی کوشش، ایک نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
تھانہ لاوہ کی حدود ڈھوک جھلی میں 20 سالہ نوجوان محمد توقیر نے گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے فوری طور پر نے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ادھر پولیس چوکی میال کی حدود ڈھوک اجرال میں 21 سالہ نوجوان محمد شہزاد نے گھریلو ناچاقی کے باعث مبینہ طور پر زہر یلی دوا پی لی جسے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال تلہ گنگ اور پھر راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تیسرے واقعہ میں تلہ گنگ شہر کے ایک نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔