DIGہزارہ کا دورہ ایوب میڈیکل کمپلیکس ،زخمی اہلکار کی عیادت
خیبرپختونخوا پولیس ہر موقع پر اپنے غازیوں کیساتھ کھڑی ہے ،ناصر ستی
ایبٹ آباد (نما ئندہ خصوصی ) ڈی آ ئی جی پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے گزشتہ روز جرائم پیشہ افراد کی جانب سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ریاست کی عیادت کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور زخمی پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا کہ ہمارے غازی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، خیبرپختونخوا پولیس ہر موقع پر اپنے غازیوں کیساتھ کھڑی ہے ۔
واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ،اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے ہزارہ میں کوئی جگہ نہیں انکے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال کی جانب سے دی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجہ میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے زخمی پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور محکمہ کی جانب سے انہیں ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔