معرکہ حق میں پاک فوج نے 4گھنٹے میں دشمن کو زیرکیا ،شرجیل میر
9مئی کو فوارہ چوک سے ریلی نکالیں گے ، صدر تنظیم تاجران کی پریس کانفرنس
راولپنڈی (خبر نگار) معرکہ حق میں پاک فوج نے 4گھنٹے میں بھارت کو زیر کر دیا، چانکیا کے نالائق شاگرد کو جنگ لڑنی بھی نہیں آتی،انہوںنے مدرسے کے معصوم بچوں پر ڈرون حملہ کیا،جو قرآن حفظ کر رہے تھے ۔ ہم اپنے شہدا کے حق میں بھرپور ریلی نکالیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے صدر شرجیل میر نے تاجروں کی ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا ہمارے سپہ سالار حافظ قرآن بھی ہیں اور دیندار بھی ،انہوں نے تمام قوم کو جوڑ دیا ۔9مئی کی شام 4 بجے فوارہ چوک سے ریلی شروع ہو گی،جس میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں بھی شریک ہونگی۔ایران امر یکا مذاکرات کے لئے 100دن بھی کاروبار بند کرنا پڑا تو کریں گے۔