زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف ایکشن شروع

  زون فور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف ایکشن شروع

شاہین ٹاؤن لہتراڑروڈ، اسلام آباد گرین پیراڈئز کے انتظامی ، پبلک ڈیلنگ آفس سیل

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون فور میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں ۔ شاہین ٹاؤن لہتراڑروڈ، اسلام آباد گرین پیراڈئز کے تمام انتظامی دفاتر بشمول سائٹ آفس اور پبلک ڈیلنگ آفس کو سربمہر کر دیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں ان سوسائٹیوں کے انتظامی اور تشہیر کیلئے بنائے جانے والے دفاتر کو سربمہر کیا جارہا ہے ۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کی کہ وہ ان سکیموں میں بجلی اور گیس کے کنکشن فراہم نہ کریں۔ علاوہ ازیں غیر قانونی سکیموں میں زمین اور گھروں کی خرید و فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سی ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کریں۔ اسلام آباد کی تمام منظور شدہ اور غیر منظور ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں