پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایک ہزار لٹر ناقص دودھ تلف
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دکانداروں، دودھ سپلائرز کو 85ہزار روپے جرمانہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف کارروائیوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار لٹر ملاوٹ شدہ و غیر معیاری دودھ تلف کر کے متعدد دکانداروں اور دودھ سپلائرز کو 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔ مری روڈ، ڈھوک بابو اور نواز شریف پارک کے اطراف میں ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار لٹر ناقص دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اشیائے خورد ونوش میں ملاوٹ یا ناقص معیار کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔