پنجاب حکومت کی جانب سے ’’سیور فوڈز‘‘ کو اعزازی میڈل عطا

 پنجاب حکومت کی جانب سے ’’سیور فوڈز‘‘ کو اعزازی میڈل عطا

میڈل دوران رمضان غربا کو خوراک کی فرہمی ، سیلاب زدگان کی امداد پر دیا گیا

 اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) معروف فوڈ چین سیور فوڈز کو عوامی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور دکھی انسانیت کی مدد کے اعتراف میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے ’’قرار دادِ تحسین‘‘ اور اعزازی میڈل سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جاری ’’نگہبان رمضان پیکیج 2025‘‘ اور دیگر سماجی اقدامات میں ادارے کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔سیور فوڈز نے رمضان المبارک کے دوران مستحق اور نادار افراد تک کھانا پہنچانے ، سیلاب زدگان کی امداد اور مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون میں نمایاں کردار ادا کیا۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ سیور فوڈز نے مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت کا عملی مظاہرہ کیا ۔سیور فوڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری محمد نعیم نے اس اعزاز پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں