رفاہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کنونشن اور ایکسپو کا افتتاح
ماہرین تعلیم ،چیئر مین ایچ اسی سی ، قازقستان ، ماریشس و دیگر ممالک کے سفارتکار وں کی شر کت
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس میں چھٹے بین الاقوامی طلبہ کنونشن اور ایکسپو کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا جس میں عالمی طلبا و طالبات اور سفارتکاروں نے شرکت کی ۔ کنونشن 6 مئی تک جاری رہے گا ۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ایک ہزار سے زائد شرکاموجود تھے ۔ استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے اقدار پر مبنی تعلیم، اخلاقی قیادت اور سماجی اثرات کے فروغ کے حوالے سے یونیورسٹی کے وژن پر زور دیا۔ تقریب میں قازقستان کے سفیر اور ماریشس کے ہائی کمشنر کے علاوہ یمن، ملائشیا اور فلسطین کے سفارتکار وں نے بھی شر کت کی ۔اس ایونٹ میں 35 سے زائد مقابلے ، ورکشاپس، جدت اور صنعتی پویلینز، تعلیمی میلے اور ثقافتی مظاہرے شامل ہیں۔