جوبلی انشورنس ، کشف فاؤنڈیشن کا خوشحال مستقبل تکافل پلان جاری

 جوبلی انشورنس ، کشف فاؤنڈیشن کا خوشحال مستقبل تکافل پلان جاری

تکافل پلان خاص طور پر کشف فاؤنڈیشن کی قرض لینے والی خواتین کیلئے تیار کیا گیا ہے

  اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) جوبلی لائف انشورنس نے کشف فاؤنڈیشن اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے خوشحال مستقبل تکافل پلان متعارف کرایا ہے ،یہ جدید، مائیکروسیونگ اور تحفظ پر مبنی پلان سہولیات سے محروم علاقوں کی خواتین کے مالی استحکام کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔یہ اہم شراکت داری لاہور میں کشف فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میں یو این ڈی پی کے نمائندوں کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر طے پائی۔ اس تکافل پلان کو خاص طور پر کشف فاؤنڈیشن کی قرض لینے والی خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، جاوید احمد نے کہا، جوبلی لائف اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مالی تحفظ ہر ایک کے لیے قابلِ رسائی ہونا چاہیے \'\'کشف فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر، روشانہ ظفر نے کہا جو عورت اپنے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کرتی ہے ، وہ اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنے پورے خاندان کی زندگی بھی بدل دیتی ہے ۔ نمائندہ یو این ڈی پی پاکستان نے بھی اس پیش رفت کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں