راولپنڈی، بور میں گرنے والی ایک سالہ بچی جاں بحق
واقعہ بگا شیخاں چک بیلی روڈ پر پیش آیا ،ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے بعد بچی کو نکال لیا
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر بور میں گرنے والی ایک سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ یونین کونسل کے قریب بگا شیخاں، چک بیلی روڈ پر پیش آیا جہاں ایک سالہ بچی انامتا اچانک گہرے بور میں گر گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تین ایمرجنسی گاڑیاں جن میں ایک ایمبولینس اور دو ریسکیو وہیکلز شامل تھیں، موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے بعد بچی کو بور سے نکال لیا اور سی پی آر کرتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔