گاڑی ،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اینٹی وہیکلز لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے گاڑی،موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکا رڈ یافتہ منظم میگھے گینگ کے دوارکان کوگرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی06 سے زائد مقدمات میں مطلوب مسروقہ گاڑیاں اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئیں۔ ملزمان کی شنا خت حضرت علی اور دانیال امجد کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔