چینی ایمبیسیڈر سکالرشپ پروگرام47طلبہ کو وظائف دیئے گئے

چینی ایمبیسیڈر سکالرشپ پروگرام47طلبہ کو وظائف دیئے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قائد اعظم یونیورسٹی سکول آف پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز میں \"چینی ایمبیسیڈر سکالرشپ\" پروگرام کے فیز III کے تحت قائداعظم یونیورسٹی کے 47 طلباء کو وظائف دینے کی تقریب ہوئی۔ ۔۔

یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی اور بڑھتے ہوئے تعلیمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے ۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے کلچرل کونسلر نے قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کے ہمراہ طلباء میں وظائف تقسیم کئے ۔ کلچرل کونسلر نے قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی مضبوط اور غیر متزلزل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں