ڈی آئی جی سکیورٹی کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

ڈی آئی جی سکیورٹی کا پارلیمنٹ  ہائوس کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔۔

 جہاں انہوں نے سینئر افسران کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، دورے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس، نگرانی کے نظام اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا افسران نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو موجودہ انتظامات اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، ڈی آئی جی سکیورٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں