اسلام آباد ،جسم فروشی مرکز پر چھاپہ، 3مرد، 7خواتین گرفتار

اسلام آباد ،جسم فروشی مرکز پر چھاپہ، 3مرد، 7خواتین گرفتار

مبینہ دھندے کی نگرانی اورگاہکوں کیلئے سہولت کاری کرنیوالا شخص بھی پکڑا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے نجی ہاسنگ سوسائٹی میں مبینہ جسم فروشی مرکز پر چھاپے کے دوران 3مردوں اور 7خواتین کو حراست میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔ لوہی بھیر پولیس نے تھانے کی حدود میں مبینہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے مصدقہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔ اے ایس آئی ظفر اقبال کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم، دیگر پولیس اہلکاروں اور ایک لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے تین مردوں اور سات خواتین کو حراست میں لیا اور انہیں مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی نامزد کیا جس کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر مبینہ دھندے کی نگرانی کر رہا تھا اورگاہکوں کیلئے سہولت کاری کر رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں