تلہ گنگ، ٹریفک حادثہ میں 2افراد زخمی

تلہ گنگ، ٹریفک حادثہ میں 2افراد زخمی

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) ڈھوک پٹھان کے قریب گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد زخمی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122تلہ گنگ سے ایمبولینسز جبکہ چکوال سے ریسکیو وہیکل کو فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔

 ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے ہوئے شخص کو بحفاظت نکال لیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 84سالہ فتح خان ولد ربنواز سکنہ کوٹ سارنگ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں