راولپنڈی، کپڑے دھوتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 43سالہ خاتون جاں بحق

راولپنڈی، کپڑے دھوتے ہوئے کرنٹ  لگنے سے 43سالہ خاتون جاں بحق

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر واقع الشفا ہسپتال کے احاطے میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 43سالہ خاتون کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حافظہ بی بی نامی خاتون واشنگ مشین سے کپڑے دھو رہی تھی کہ اسے شدید برقی جھٹکا لگا جس کے باعث وہ موقع پر ہی بے ہوش ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم خاتون پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں