گلگت کارڈیک ہسپتال میں جدید ترین کیتھ لیب کا افتتاح

گلگت کارڈیک ہسپتال میں جدید ترین کیتھ لیب کا افتتاح

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان میں امراضِ قلب کے علاج کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر گلگت کارڈیک ہسپتال میں جدید ترین کیتھ لیب کا باقاعدہ افتتاح آج سے کیا جا رہا ہے۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ اس جدید سہولت کے فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے عوام کو پہلی مرتبہ اپنے علاقے میں انجیوگرافی جیسی اہم تشخیصی اور علاجی خدمات دستیاب ہوں گی، جس سے مریضوں کو علاج کے لیے ملک کے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی۔ سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اﷲ خان نے گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیتھ لیب کا قیام خطے میں امراضِ قلب کے علاج کے لیے خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں