بھارتی جارحیت پر حکومتی خاموشی افسوسناک، تحریک انصاف کسان ونگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز نے بھارتی آبی جارحیت کے بارے میں حکومت کی مسلسل اورپُراسرار خاموشی پرکسان کمیونٹی کی طرف سے شدید حیرت اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے فوری سفارتی اور قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ بھارت چناب کے پانیوں کا رخ تبدیل کر رہا ہے مگر ہماری حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔