امریکا ،ایران کشیدگی ،پاکستان مرکزی سہولت کار ،سردار مسعود

امریکا ،ایران کشیدگی ،پاکستان مرکزی سہولت کار ،سردار مسعود

موجودہ مرحلے کو سنجیدہ سفارتی کوشش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ،مقصد کشیدگی کو ختم کرنا ہے

اسلام آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر، امریکا، چین اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تصفیے کے لیے جاری کوششوں میں مرکزی سہولت کار کے طور پر ابھرا ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عملی سفارت کاری اس وقت زیر بحث مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)کے کامیاب نتیجے تک پہنچ سکتی ہے ۔ موجودہ مرحلے کو سنجیدہ سفارتی کوشش کے طور پر دیکھا جانا چاہیے جس کا مقصد کشیدگی کو ختم کرنا اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان دیرپا روابط کے لیے فریم ورک قائم کرنا ہے ۔ پاکستان اختلافات کو ختم کرنے ، دونوں دارالحکومتوں کے درمیان پیغامات پہنچانے اور بامعنی مذاکرات کے لیے ضروری اعتماد پیدا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے ۔ پاکستان کا کردار رابطہ کار سے آگے کا ہے جس سے دونوں فریقوں کو مشترکہ بنیاد کی نشاندہی کرنے میں مدد ملتی ہے اور ایسے وقت میں لچک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جب سخت پوزیشنیں پورے عمل کو پٹری سے اتار سکتی ہیں۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان تقریبا پانچ دہائیوں سے موجود مخالفانہ تعلقات کے پیش نظر اس کام کو غیر معمولی طور پر چیلنجنگ قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں