بنو قابل پروگرام ،مردان میں 40 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہونگے ، خالد وقاص
مردان( نمائندہ دنیا ) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا ہے کہ بنو قابل پروگرام کے تحت مردان میں 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔۔۔
جو صوبے کی تاریخ میں نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے ایک تاریخی اور ریکارڈ ساز رجسٹریشن ہے انہوں نے کہا کہ بنوں قابل پروگرام کے انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔