راولپنڈی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالا شخص گرفتار
راولپنڈی (این این آئی) گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا شخص گرفتار کر کے 2ہزار ڈبی چائنہ ماچس، 1ہزار کریکر ماچس پٹاخہ، 250عدد انار، 200عدد پھول جھڑی، 80سٹک، 24عدد چائنہ باکس اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔، زیر حراست شخص سے 2ہزار ڈبی چائنہ ماچس، 1ہزار کریکر ماچس پٹاخہ، 250عدد انار، 200عدد پھول جھڑی، 80سٹک، 24عدد چائنہ باکس اور دیگر سامان برآمد ہوا، گنجمنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔