روات ، قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایک شہری اور اس کے ڈرائیور کو زخمی جبکہ گارڈ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم رواں سال جنوری سے پولیس کو مطلوب تھا۔