مری، سیاحوں کی ایک اور بس کو حادثہ، 12مسافر زخمی
بس مری سے فیصل آباد جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی
راولپنڈی (خبرنگار)بانسرہ گلی کے قریب سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ،تین خواتین سمیت 12 افراد زخمی ،امدادی ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری، تیز رفتار بس بریک فیل ہونے کے باعث حفاظتی دیوار سے ٹکرائی، بس مری سے فیصل آباد جا رہی تھی ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔