بارانی یونیورسٹی، انڈرگریجویٹ داخلوں کیلئے پہلا انٹری ٹیسٹ مکمل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں انڈرگریجویٹ داخلوں برائے سال 2026کیلئے پہلا انٹری ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ہزاروں امیدواروں کی شرکت یونیورسٹی پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اسے پاکستان کے ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شمار کیے جانے کا واضح اظہار ہے۔ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس راولپنڈی کے علاوہ امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ملک کے 14مختلف شہروں میں بھی بیک وقت انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔