ستھرا پنجاب پروگرام، یوم عاشور پر صفائی پروگرام ترتیب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت محرم الحرام اور یوم عاشور کے موقع پر ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر صفائی عملہ، مشینری اور فیلڈ سپروائزری ٹیمیں متحرک ہیں تاکہ عزاداران کو صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اس خصوصی صفائی مہم کے تحت راولپنڈی شہر، گوجرخان، کہوٹہ، کلرسیداں، ٹیکسلا کی تحصیلوں میں امام بارگاہوں، مرکزی و ذیلی جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور عوامی مقامات کی صفائی، دھلائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور نالوں و ڈرینوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔