فیڈرل اردو یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی گرین جرنلزم کانفرنس

 فیڈرل اردو یونیورسٹی میں پاکستان  کی پہلی گرین جرنلزم کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان کی پہلی گرین جرنلزم کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء و طالبات نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، یونیورسٹی انتظامیہ اور ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور مبارکباد دی ہے۔

ماس کمیونیکیشن کے طلبہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گرین جرنلزم کانفرنس سے ہمیں انٹرنیشنل ایکسپوژر ملا۔ کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ ماحولیاتی شعور کے ساتھ ساتھ ایونٹ منیجمنٹ سیکھنے میں بھی بھرپور مدد ملی۔ سٹوڈنٹس نے خاص طور پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ شنواری کی انٹرنیشنل اکیڈمک لنکیج پر خوشی کا اظہار کیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں