6 محرم کے جلوس پر مثالی صفائی انتظامات، کنٹونمنٹ بورڈ کو خراج تحسین
راولپنڈی (اے پی پی) 6 محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی و ستھرائی، نکاسی آب اور جلوس کے راستوں کی دیکھ بھال کے لیے کیے گئے۔۔۔
خصوصی انتظامات کو عزاداران، شہریوں اور مذہبی شخصیات نے بھرپور سراہتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی کو قابل تقلید قرار دیا ہے ۔محرم الحرام کے جلوس کے دوران راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا صفائی عملہ تمام روٹس پر ہمہ وقت متحرک رہا۔ کچرے کی بروقت تلفی، نالیوں کی صفائی، سڑکوں کی دھلائی اور جلوس کے راستوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا گیا جس کے باعث عزاداران کو صاف، ستھرا اور محفوظ ماحول میسر آیا۔