پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے پیزا ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واردات میں چھینا گیا موبائل فون، نقدی، فوڈ ڈیلیوری بیگ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ملزمان نے کھانے کا آرڈر دے کر پیزا ڈیلیوری بوائے کو موقع پر بلایا اور اسلحے کے زور پر اس سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔