کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد:پہلی الومنائی ایکسیلنس ایوارڈز تقریب
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد:پہلی الومنائی ایکسیلنس ایوارڈز تقریب صنعت، سرکاری خدمات، تحقیق کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈز عطا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں پہلی الومنائی ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب ہوئی، جس میں صنعت، سرکاری خدمات، کاروباری اختراع اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فارغ التحصیل طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ریکٹر سی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے بطور مہمانِ خصوصی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ماجد اقبال انچارج اسلام آباد کیمپس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ پروفیشنل اچیومنٹ ایوارڈ ، ڈاکٹر سید مزاہر عباس (اسلام آباد کیمپس)، انٹینا و وائرلیس کمیونیکیشن ماہر اور جی ایم ای آسٹریلیا میں لیڈ انٹینا ڈیزائن انجینئر، رنرز اپ،عاطف اعوان (ایبٹ آباد) اور ڈاکٹر انم علی (اسلام آباد) ،انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ایوارڈ ، فرقان عزیز (لاہور کیمپس)، بانی و سی ای او انووزون، جن کی کمپنی 120 سے زائد ممالک میں خدمات فراہم کرتی ہے ۔ رنرز اپ، محسن صدبرگ (اٹک) اور عمر شعیب (ساہیوال)،سوشل امپیکٹ ایوارڈ ، ڈاکٹر محمد ریحان رشید (ورچوئل کیمپس)، سی ای او میڈیاٹِز فاؤنڈیشن، رنرز اپ، جنید حسن (اٹک) اور محمد عادل جاوید (لاہور)،ڈسٹنگوِشڈ ینگ الومنی ایوارڈ - افراح تحلیل (لاہور کیمپس)، سول سروس امتحان میں شاندار کامیابی پر۔ رنرز اپ: محمد فہد خان (اٹک) اور منیب الحسن (واہ )کو دیا گیا ۔