اسلام آباد،6اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ افراد گرفتا ر
اسلام آباد،6اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ افراد گرفتا ر مارگلہ ،گولڑہ ،سبزی منڈی ،انڈسڑیل ایریا،سہالہ ،ہمک میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چھ مجرمان اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ کوہسار، تھانہ مارگلہ،تھانہ گولڑہ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک،تھانہ لوہی بھیر، تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 18ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 640 گرام آئس،ایک گن اور مختلف بور کے 14 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔