ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 4ملزم گرفتار
ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 4ملزم گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی 40 ہزار ،موبائل فون ، اسلحہ برآمد
راولپنڈی ( خبر نگار ) راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں ،دو گینگز کے چار افراد گرفتار،5مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی 40ہزار 200روپے ،موبائل فون اور اسلحہ برآمد- تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 5 مسروقہ موٹر سائیکل،نقدی 19 ہزار 200روپے اور اسلحہ برآمد کیا،زیر حراست گینگ قبل ازیں ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا، ویسٹریج پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 21 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کیا،زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔