مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے پر 25دکانیں سیل

مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے پر 25دکانیں سیل

مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے پر 25دکانیں سیل ایچ 13،پی ڈبلیوڈی ،شاہ اللہ دتہ ،جناح گارڈن اور ہمک میں کارروائیاں ،منیجر گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مہنگی ایل پی جی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں 25دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ ہمک کی حدود میں ایل پی جی پلانٹ کو بھی سیل کر کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایچ 13 سیکٹر میں 3 دکانیں، پی ڈبلیو ڈی کالونی میں متعدد جبکہ جناح گارڈن میں 8 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ شاہ اللہ دتہ میں زائد قیمت وصول کرنے والی 4 دکانوں کو بھی سیل کیا گیا جبکہ روات میں مجموعی طور پر 10 ایل پی جی شاپس کو بند کر دیا گیا۔ جنگی سیداں میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 3دکانوں کو سیل کیا گیا۔ انسپکٹرز کی ٹیموں نے ان دکانوں اور پلانٹس کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کسی قسم کی اوورچارجنگ یا غیرقانونی اضافے کا مشاہدہ کریں تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے ۔ شہریوں کی شکایات پر فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے اور کسی بھی شخص کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں