راولپنڈی ،انٹرمیڈیٹ امتحانات ختم بہتریں انتظامات پر عملے کو خراج تحسین

 راولپنڈی ،انٹرمیڈیٹ امتحانات ختم  بہتریں انتظامات پر عملے کو خراج تحسین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی اور بہترین انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود نے امتحانات کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد پر کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر عوان، سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی امجد اقبال خٹک، بورڈ افسران، ملازمین اور امتحانی عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام عملے نے اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کر انتہائی دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی مارکنگ میں بھی میرٹ، شفافیت اور غیرجانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں