سی پی او کا تھانہ ویسٹریج کا دورہ ،سائلین کے مسائل سنے

سی پی او کا تھانہ ویسٹریج کا  دورہ ،سائلین کے مسائل سنے

راولپنڈی ( خبر نگار ) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا تھانہ ویسٹریج کا دورہ ،محرر آفس، حوالات، ریکارڈ سمیت دیگر امور اور تھانے کی بلڈنگ کا جائزہ لیا۔

 سی پی او نے ایس ایچ او اور تھانے میں موجود سٹاف سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ہدایات دیں، سی پی او نے تھانے میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور سٹاف کو انکے مسائل کے فوری حل کی ہدایات دیں، تھانے میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں