راولپنڈ ی بورڈ کے دو ملازمین کا حج کیلئے قرعہ نکل آیا

راولپنڈ ی بورڈ کے دو ملازمین  کا حج کیلئے قرعہ نکل آیا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی نمائندہ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن سالانہ حج قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کردیا ۔

قرعہ اندازی کی تقریب بورڈ کمپلیکس کی مسجد میں منعقد ہوئی ،چیئرمین بورڈ پروفیسر اقبال محمود اور سیکرٹری کے علاوہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چودھری معاف علی مبارک سمیت ایسوسی ایشن عہدیداروں اور بورڈ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،قرعہ اندازی کے ذریعے مہتمم بورڈ میاں زبیر اور سینئر کلرک قاسم نیاز کے نام کا قرعہ نکلا ،دو متبادل ملازمین کے نام کی پرچی بھی نکالی گئی جس میں خطیب احمد عباسی اور حفیظ احمد ستی کے نام نکلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں