جے یو آئی کے رہنما حاجی نواب خان کے حجرے پر فائرنگ ،محافظ زخمی
نوشہرہ (نماندہ دنیا) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اور سابق قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی نواب خان کے حجرے پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،دو محافظ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔
ملزم فرار ہوگئے ۔ریسکیو1122نے دونوں زخمیوں شیرمحمد اور جواد خان کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاہے ۔