غیر قانونی منی ویلیوٹرانسفر سروسز میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منی ویلیو ٹرانسفر سروسز میں ملوث مفرور ملزم حمزہ فیصل ولد فیصل مشتاق کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔
ملزم ایف آئی آر نمبر 42/2025 ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں نامزد اشتہاری ملزم تھا جو گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے غیر قانونی منی ویلیو ٹرانسفر سروسز کے ذریعے شکایت کنندہ کو 56 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔