سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پراپرٹی 7روز میں خالی کرنیکا حکم
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پراپرٹی 7روز میں خالی کرنیکا حکم مری روڈ پر واقع پراپرٹی کو وقف املاک(ای ٹی پی) بورڈ کے حوالے کرنیکا حکم دیا گیا تھا
راولپنڈی(خاورنوازراجہ) وقف املاک (ای ٹی پی) بورڈ راولپنڈی نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کو مری روڈ پر واقع جائیداد نمبر H-67 اور H-67/A سات روز کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔نوٹس کے مطابق چیئرمین ای ٹی پی بورڈ کی عدالت نے 20 اپریل 2026 کو متعلقہ فریق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مذکورہ جائیداد بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم برقرار رکھا، جس کے بعد بے دخلی کا نوٹس جاری کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جائیداد، جس کا کل رقبہ 5 کنال، 5 مرلہ اور 137 مربع فٹ ہے ، مقررہ مدت کے اندر پرامن انداز میں خالی کر کے بورڈ کے حوالے کی جائے ۔ بصورت دیگر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ قانون کے مطابق متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے جائیداد کا قبضہ واگزار کرانے کا اختیار استعمال کرے گا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے اپنے دفاتر سیونتھ روڈ راولپنڈی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نئی بلڈنگ میں شفٹ کردیئے ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے دفاتر تک موجود ہیں ۔