بد عنوانی ،تھانہ دھمیال کے 3اہلکاروں کیخلا ف مقدمہ درج

  بد عنوانی ،تھانہ دھمیال کے 3اہلکاروں کیخلا ف مقدمہ درج

بد عنوانی ،تھانہ دھمیال کے 3اہلکاروں کیخلا ف مقدمہ درج شہری کی شکایت پر ،ایس ایچ او معطل ،چارج شیٹ جاری ، اہلکار گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) شہری کی جانب سے بدعنوانی کی شکایت پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لے لیا، تھانہ دھمیال کے تین اہلکاروں پر مقدمہ درج کر کے فوری گرفتار کر لیا گیا، سی پی او نے فرائض سے غفلت پر ایس ایچ او دھمیال کو معطل اور چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دیا، شہری نے تھانہ دھمیال کے اہلکاروں کی بدعنوانی کی شکایت کی تھی، سی پی او کے احکامات پر فوری انکوائری عمل میں لائی گئی، انکوائری میں الزامات درست ثابت ہونے پر سی پی او نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، اہلکاروں میں حمزہ، صیاب اور نسیم شامل ہیں، سی پی او کا کہنا تھا کہ بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز یا فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں