مری ،نجی تعلیمی اداروں نے ہدایت کے باوجود سیفٹی اقدامات نہیں کئے
مری ( نمائندہ دنیا) لاہور میں ٹیوشن سینٹر کے افسوسناک حادثے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں نجی تعلیمی اداروں۔۔۔
، ٹیوشن سینٹرز اور متعلقہ محکموں کی جانب سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی تاہم ضلع مری کی دونوں تحصیلوں، مری و کوٹلی ستیاں میں تاحال نجی سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی جامع انسپکشن نہ ہونے پر شہریوں اور والدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔