ورچوئل یونیورسٹی میں فال 2026داخلوں کا آغاز، درخواستیں طلب
ایم ایس/ایم فل، بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ،بی ایڈ، ڈپلومہ میں داخلے ہونگے
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے فال 2026کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ ملک بھر اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی طلبہ اب یونیورسٹی کے جدید آن لائن تعلیمی نظام کے ذریعے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔داخلے ایم ایس/ایم فل، بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)، بی ایڈ، ڈپلومہ، سرٹیفکیٹ، شارٹ کورسز اور زیرو سمسٹر پروگرامز میں جاری ہیں۔ایم ایس/ایم فل پروگراموں میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 ہے ، جبکہ دیگر تمام پروگراموں (سوائے میرٹ پر مبنی پروگراموں کے ) کے لیے آخری تاریخ 15 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے ۔ ایم ایس/ایم فل کا انٹری ٹیسٹ 18 ستمبر کو ہوگا، جبکہ فال 2026 کی کلاسز 5 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ورچوئل یونیورسٹی فیکلٹی آف آرٹس، کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایجوکیشن، مینجمنٹ اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مختلف انڈرگریجویٹ، گریجویٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز پیش کر رہی ہے ، تاکہ طلبہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ضروریات کے مطابق پروگرام کا انتخاب کر سکیں۔ خواہشمند طلبہ [www.vu.edu.pk/apply](http://www.vu.edu.pk/apply) پر جا کر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں ۔