اسراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیرِ انتظام فری میڈیکل کیمپ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسراء یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیرِ انتظام النفیس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال نے تمیر گاؤں، اسلام آباد میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔۔۔
ماہر ڈاکٹرز نے 600 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔کیمپ میں میڈیسن، جنرل سرجری، گائنی و زچہ و بچہ، شعبہ اطفال، جلدی امراض، ناک، کان و گلہ کے ماہرین نے اپنی خدمات انجام دیں۔ مریضوں کو مفت ادویات، طبی مشاورت اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ، صفائی اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments