ڈپٹی کمشنر مری کا کوہسار یونیورسٹی کا دورہ ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر مری کا کوہسار یونیورسٹی  کا دورہ ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کوہسار یونیورسٹی مری کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تدریسی کارکردگی کو سراہا اور طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کوہسار یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور ضلع میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے  تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...