اسلام آباد، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 34 گرفتار
گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ،مقدمات درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام کیلئے مختلف کارروائیوں کے دوران 34ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، جنہیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ جرائم کے دیگر پہلوؤں کا بھی پتا چلایا جاسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments